نئی دہلی ،05؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو آج گواٹے مالا ، پانامہ اور پیرو کی سات روزہ دورے پر روانہ ہوئے جہاں ان کی وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفادات سے منسلک موضوعات پر وسیع بحث ہوگی۔نائب صدر کی ان وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کا دورہ6 سے 12 مئی تک ہے۔بیرون ملک دورے پر روانہ ہونے سے پہلے نائب صدر سیکرٹریٹ نے وینکیا نائیڈو کے حوالے سے کہاکہ میں نے اپنے پہلے سرکاری بیرون ملک کے دورے پر گواٹامالا ، پانامہ اور پیرو جا رہا ہوں جہاں ان امریکی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا جائے گا۔وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ ان تینوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی ملاقات کریں گے۔وہ ان ممالک میں ممبران پارلیمنٹ، یونیورسٹی کے طالب علموں اور بھارتی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔نائب صدر نے کہا کہ اس دورے کے دوران سیاسی ڈائیلاگ، کاروبار اور تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، خلائی، حفاظت و ثقافت اور دیگر امورسے منسلک اہم موضوعات پر بحث ہوگی۔نائب صدر کی گواٹے مالا، پانامہ اور پیرو دورے کے بارے میں وزارت خارجہ کے ایک افسر نے بتایا تھا کہ نائب صدر کے طور پر ایم وینکیا نائیڈو کا یہ پہلا بیرون ملک کا دورہ ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ تعلقات کو کتنا اہمیت دیتا ہے۔تین ممالک کے دورے کے دوران نائب صدر سب سے پہلے چھ مئی کو گواٹے مالا پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وہاں کے صدر، نائب صدر اور دیگر لوگوں سے باہمی مفادات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے۔ گواٹے مالا کا وائلڈ لائف تحفظ کے معاملے میں وسیع تجربہ ہے اور ہندوستان اس معاملے میں گواٹے مالا کے تجربے کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔نائیڈو سات مئی کو پانامہ جائیں گے جہاں وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں وہاں کے سربراہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔پانامہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات 100 سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔نائب صدر کے دورے کے دوران شپنگ، مالیاتی اور بینکاری کے شعبے میں لاجسٹک سے منسلک موضوعات پر تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔پانامہ میں نائب صدر کا پاناما یونیورسٹی میں طالب علموں سے خطاب کرنے کا بھی پروگرام ہے۔تین ممالک کے دورے کے لئے نائب صدر آخر میں پیرو جائیں گے۔پیرو میں تقریبا ایک ماہ پہلے ہی نئی حکومت اقتدار میں آئی ہے۔نائیڈو کا پیرودورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ہندوستان اور پیرو کے سفارتی تعلقات کے 55 سال پورے ہو رہے ہیں۔اس موقع پر وہاں ایک پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔